مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں مشرقی اور مغربی محاذوں پر مصروف رکھنا چاہتا ہے، مگر مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب ملا ہے اور اب بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی چپ سادھے بیٹھے ہیں۔

latest urdu news

سیالکوٹ میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاکستان کو دونوں محاذوں پر دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ملکی افواج اور قوم ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم اور متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرقی محاذ پر حالات واضح ہیں اور پاکستان کی دفاعی پوزیشن مضبوط ہے، اس لیے بھارت اب خاموشی اختیار کر چکا ہے۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ طورخم بارڈر اس وقت صرف غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی کے لیے کھولا گیا ہے اور وہاں کسی قسم کی تجارتی سرگرمی کی اجازت نہیں۔ ان کے مطابق، ویزا پراسس بھی عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور یہ سلسلہ تب تک بحال نہیں ہوگا جب تک گفت و شنید مکمل نہیں ہوتی۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ ترکیہ اور قطر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس عمل سے مثبت نتائج کی امید ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب افغانستان نے بھی پہلی بار غیر قانونی باشندوں کے مسئلے کو تسلیم کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کی اونر شپ سامنے آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترکیہ میں ہونے والی بات چیت میں ایک اہم شق شامل کی گئی ہے جس کے مطابق اگر افغان سرزمین سے کسی قسم کی دہشت گردی یا تخریبی سرگرمی ہوتی ہے تو اس کا ہرجانہ افغانستان کو ادا کرنا ہوگا۔

کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام اس معاملے پر سخت غصے میں ہیں کیونکہ دہشت گردی کا سب سے زیادہ اثر انہی علاقوں پر پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق، پوری قوم، سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر ہیں اور سب چاہتے ہیں کہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ختم ہوں۔

وزیرِ دفاع نے آخر میں کہا کہ اگر دونوں ممالک مہذب اور مستحکم تعلقات رکھیں تو یہ دونوں کے مفاد میں ہے۔ تاہم، بھارت کی جانب سے پراکسی جنگ کے شواہد پہلے سے موجود ہیں، اور اگر ضرورت پڑی تو پاکستان عالمی برادری کے سامنے یہ ثبوت بھی پیش کرے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter