خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر خوفناک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 افراد زخمی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے ایم-4 پر لاہور سے ملتان جانے والی ایک مسافر بس ٹریلر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں بس میں سوار ہوسٹس جان کی بازی ہار گئی جبکہ 9 مسافر زخمی ہو گئے۔ حادثہ خانیوال کے قریب پیش آیا، جس سے موٹروے پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔

latest urdu news

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کو قرار دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر شدید زخمی ہوئے جبکہ 5 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے فوری طور پر ریسکیو کارروائی شروع کی اور ایف ڈبلیو او کے تعاون سے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

موٹروے پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ ٹریلر اور بس کو سڑک سے ہٹانے کے بعد ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

لاہور میں باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 15 زخمی

موٹروے پولیس نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ دورانِ سفر نیند یا تھکن کی حالت میں گاڑی چلانے سے گریز کریں اور مقررہ رفتار کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter