ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے، مصطفیٰ کمال کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدانِ جنگ بنایا تھا، مگر آج شہر را کے تسلط سے آزاد ہے۔

وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے، اور بھارت نے کراچی کو بھی ایک عرصے تک میدانِ جنگ بنائے رکھا۔

latest urdu news

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت نے را کے ذریعے کراچی میں دہشت گردی، قتل و غارت اور بدامنی کو فروغ دیا، مگر اب الحمدللہ شہرِ قائد ان تمام سازشوں اور گمبھیر حالات سے نکل چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو را کے تسلط سے آزاد کرانے میں سیکیورٹی اداروں، عوام اور ریاستی سطح پر کی گئی کوششوں کا کلیدی کردار ہے۔

مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کراچی میں امن قائم ہے، اور را کے نیٹ ورکس اور ان کے مقامی سہولت کاروں کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ دشمن چاہتا تھا کہ کراچی کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جائے تاکہ پاکستان کی معیشت، امن اور داخلی سلامتی پر کاری ضرب لگائی جا سکے، لیکن ہم نے اپنے حوصلے، قربانی اور مسلسل جدوجہد سے ان کی یہ سازش ناکام بنائی۔

یاد رہے کہ مصطفیٰ کمال ماضی میں کراچی کی سیاست میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں اور وہ خود کئی بار را کی مداخلت کے شواہد کے حوالے سے بیانات دیتے رہے ہیں۔ ان کے حالیہ بیان کو قومی سطح پر بھارت کی سرگرمیوں کے خلاف ایک سخت مؤقف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter