11
مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی مندر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
سرینگر، بھارت کے شمالی حصے میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہر کٹرا میں ویشنو دیوی مندر کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں زائرین بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے مقبوضہ کشمیر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ حکام نے پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی تاکید کی ہے۔