کرتارپور اور پنجاب میں شدید سیلاب، دریاؤں کے کنارے آبادیوں کو خالی کرایا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب، ستلج، راوی اور چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

کرتارپور اور پنجاب کے متعدد علاقوں میں مون سون بارشوں کے باعث شدید سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ کرتارپور کا پورا علاقہ زیر آب آ گیا اور پانی گھروں اور کھیتوں میں داخل ہو گیا ہے۔

latest urdu news

حکام نے دریاؤں کے کنارے آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے اور ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو دریاؤں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی ہائی کمیشن کی معلومات پر انڈس واٹر کمشنر نے بھی فلڈ الرٹ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ دریائے ستلج میں ہیڈ ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے، جبکہ راوی میں مادھوپور زیریں اور دریائے چناب میں اکھنور میں بھی اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔

پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا دی، 72 سے زائد دیہات متاثر، فوج طلب

بھارت کی جانب سے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلا چھوڑا گیا، جس کے بعد ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 236 کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ 12 گھنٹوں میں 2 لاکھ 80 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شدید سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوام کی حفاظت اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ریلیف اور ریسکیو کارروائیاں جاری ہیں اور متعلقہ حکام 24 گھنٹے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter