کراچی: راشد منہاس روڈ واقعہ، ڈمپر جلانے کامقدمہ، تاحال 20 افراد زیرِ حراست

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں ڈمپر جلانے کے مقدمے میں پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری، 30 سے زائد افراد حراست میں، 20 کی تفتیش جاری، سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

کراچی، راشد منہاس روڈ پر جان لیوا حادثے کے بعد مشتعل شہریوں کی جانب سے ڈمپرز جلانے کے واقعے پر درج مقدمے میں پولیس کا کریک ڈاؤن دوسرے روز بھی جاری رہا۔

latest urdu news

تفتیشی حکام کے مطابق پولیس نے یوسف پلازہ، ایف بی صنعتی ایریا اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران دو روز میں 30 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے 10 کو رہا کر دیا گیا جبکہ 20 افراد اب بھی زیرِ حراست ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جن افراد کے خلاف شواہد ملیں گے، انہیں مقدمے میں نامزد کیا جائے گا۔

پولیس نے ڈمپرز جلانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن انعم تجمل کے مطابق ملزمان کی گرفتاری قانون کے مطابق اور ثبوت کی بنیاد پر کی جائے گی، کسی بے قصور کو مقدمے میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ زیرِ حراست کسی شخص کو تاحال ڈمپر جلانے کے مقدمے میں باضابطہ گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

دوسری جانب زیرِ حراست کئی نوجوانوں کے اہلخانہ کا مؤقف ہے کہ ان کے بچے بے قصور ہیں اور ان کا واقعے سے کوئی تعلق نہیں، لہٰذا انہیں فوری رہا کیا جائے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مقدمات میں گرفتار افراد کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter