کراچی میں ایک بار پھر بارش، کازوے اور کورنگی ندی کے راستے بند

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: شہر قائد میں صبح سویرے ہونے والی بارش نے معمولاتِ زندگی کو ایک بار پھر متاثر کر دیا۔ کہیں ہلکی پھوار تو کہیں تیز بارش نے سڑکوں پر پانی جمع کر دیا، جس کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے روڈ پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر ان راستوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق کازوے روڈ کے متعدد مقامات سے زمین دھنس چکی ہے، جبکہ کچھ حصے بارش کے پانی کے بہاؤ میں بہہ بھی گئے ہیں۔

latest urdu news

شہریوں کو ممکنہ خطرات سے بچانے کے لیے پولیس اہلکاروں کو کازوے اور کورنگی ندی کے داخلی راستوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی شہری کو متاثرہ علاقوں میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

متبادل راستوں کی طرف ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور حادثات سے بچا جا سکے۔

شہر کے علاقوں گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے باعث مقامی افراد کو آمد و رفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے پرہیز کریں۔ بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی توقع ہے جس کے باعث صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter