کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، کل سے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ شہر میں کل سے ڈبل ڈیکر بس سروس کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یہ نئی سروس ملیر سے شاہراہِ فیصل تک چلائی جائے گی، جس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور روزانہ تقریباً ایک لاکھ افراد کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

latest urdu news

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اورنج لائن بی آر ٹی منصوبہ تعمیر کیا جو ابتدا میں چار کلو میٹر کے محدود کوریڈور پر مشتمل تھا، تاہم عوام کو معیاری اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے نظام کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اورنج اور گرین لائن بی آر ٹی سروسز کو آپس میں منسلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہری ایک ہی کارڈ کے ذریعے دونوں سروسز پر سفر کر سکیں۔

سینئر وزیر نے مزید بتایا کہ نئی الیکٹرک بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور ان کے روٹس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے پنک بس سروس پہلے ہی متعارف کرائی جا چکی ہے جبکہ اورنج اور گرین لائن بی آر ٹی میں بھی خواتین کے لیے محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن نے واضح کیا کہ نئے سال کے موقع پر عوام کو مزید سہولیات دی جائیں گی اور سرکاری زمینوں پر قبضے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے معاشرتی عدم برداشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں اور قانون ایسے واقعات پر سخت کارروائی کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ خفیہ اداروں اور سندھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو ایک بڑے سانحے سے بچایا، جہاں ایک کمسن بچی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ شرجیل میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کا جدید اور محفوظ شہر بنایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter