کراچی میں پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور پانچ دیگر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ مقابلے فیڈرل بی ایریا اور سرجانی کے مختلف علاقوں میں ہوئے، جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
فیڈرل بی ایریا کے بلاک 15 میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے دو پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر فیاض اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی: ڈاکو دودھ کے ڈرم میں چھپائے 60 لاکھ روپے لے اڑے
اسی طرح، سرجانی خدا کی بستی میں بھی پولیس مقابلہ ہوا جہاں زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت تین دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے تین پستول، موٹر سائیکل اور چھینا گیا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں علاقوں میں مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ جرائم پر قابو پایا جا سکے۔