کراچی میں قومی احتساب بیورو نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے قیمتی سرکاری اراضی واگزار کرا لی۔ حکام کے مطابق یہ اقدام ملکی تاریخ کی نمایاں کارروائیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔
ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے بورڈ آف ریونیو کے تعاون سے کلفٹن بلاک ون اور ٹو میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 350 ایکڑ زمین واگزار کرائی گئی۔
نیب حکام کا کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی اراضی کی تخمینہ مالیت 423 ارب روپے سے زائد ہے، جو اسے حالیہ برسوں کی بڑی ریکوری میں شامل کرتی ہے۔
کراچی اور راولپنڈی میں غیرقانونی مقیم افراد کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد افغان شہری حراست میں
حکام کے مطابق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد زمین صوبائی حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ اسے عوامی مفاد میں استعمال کیا جا سکے۔
