کراچی ہمارا ہے، فیصلے بھی ہم کریں گے، وفاق 200 ارب دے: مرتضیٰ وہاب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ کراچی کے فیصلے اسلام آباد میں نہیں ہو سکتے، اگر وفاق واقعی شہر کی بہتری چاہتا ہے تو 20 نہیں، 200 ارب روپے دے تاکہ مقامی حکومت خود ترقیاتی منصوبے مکمل کرے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کوئی وفاقی افسر بیٹھ کر شہر نہیں چلا سکتا، اور ٹھیکیداروں کی مرضی سے عوام کا استحصال اب مزید برداشت نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا: "کیا میں رات کو آپ کے گھر کھدائی کر سکتا ہوں؟ تو پھر شہر میں بغیر اجازت کیوں کام ہوتا ہے؟”

latest urdu news

انہوں نے ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی خیرات پر آنے والے اگر واقعی کام کرنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق وفاقی حکومت کو بی آر ٹی گرین لائن کے ٹھیکیدار کی جانب سے دو کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس ملا ہے کیونکہ 9 سال سے سڑک مکمل نہیں ہوئی۔

میئر نے واضح کیا کہ وہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور کراچی کی ترقی مقامی قیادت کے ذریعے ہی ممکن ہے، اس لیے مکمل وسائل مقامی حکومت کے سپرد کیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter