میئر کراچی کا گرین لائن کا کام رکوانا کراچی دشمنی ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے گرین لائن منصوبے کا کام رکوانا کراچی دشمنی کا کھلا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میئر نہ خود کچھ کرتے ہیں اور نہ دوسروں کو کام کرنے دیتے ہیں، جس کے باعث شہر کی عوام شدید مشکلات کا شکار ہے۔

latest urdu news

اسد عثمانی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کے متکبرانہ رویے سے شہری عاجز آچکے ہیں اور ان کا طرز عمل عوامی خدمت کی راہ میں رکاوٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ موجودہ بلدیاتی نظام نے کراچی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

مزید برآں، مسلم لیگ ن کے ترجمان نے الزام لگایا کہ میئر کراچی شہر کو موہن جو دڑو میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ٹاؤن چیئرمینوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ عوامی خدمت کے بجائے صرف پیسے کمانے میں مصروف ہیں۔

اسد عثمانی کے مطابق پورا کراچی اس وقت آفت زدہ شہر کا منظر پیش کر رہا ہے، اور موجودہ بلدیاتی قیادت عوام کی امیدوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter