13
شادی کے دن لاپتا ہونے والے دُلہا کا معاملہ حل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان نے خود گھر سے بھاگنے کا اعتراف کیا ہے اور بتایا کہ وہ اپنی مرضی کے خلاف شادی سے پریشان تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ خود اپنی مرضی سے گھر سے نکلا اور سڑکوں پر وقت گزارا۔ نوجوان کے مطابق وہ شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور ذہنی دباؤ کے باعث گھر چھوڑ گیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ 11 ستمبر کو پیش آیا تھا، جب نوجوان دُلہا تیار ہونے کے لیے سیلون جانے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔ بعد ازاں تھانہ زمان ٹاؤن میں اس کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان سے اور اس کے اہلخانہ سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ کیس کی تمام پہلوؤں سے تصدیق کی جا سکے۔
کراچی: شادی کے دن لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس آ گیا
یہ واقعہ اس وقت سوشل میڈیا اور مقامی خبروں میں نمایاں رہا، تاہم اب نوجوان کے سامنے آنے کے بعد کیس کا ڈراپ سین ہو گیا ہے۔