کراچی: ای چالان کا دوسرا دن، ڈی آئی جی ٹریفک کو بھی 10 ہزار روپے کا چالان جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں نئے فیس لیس ٹریفک نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای ٹکٹ جاری ہونے کا سلسلہ جاری ہے، اور دوسرے ہی دن ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی بھی کیمرے میں آگئی۔

latest urdu news

چالان کے مطابق، ڈی آئی جی ٹریفک کو سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ اور 2 پوائنٹس ڈی میرٹ ملے۔ گاڑی لیاری ایکسپریس وے گارڈن پر ریکارڈ کی گئی، اور یہ ایکسائز میں آئی جی سندھ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پیر محمد شاہ نے تصدیق کی کہ ان کی گاڑی کا چالان ہوا اور گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا: "میری گاڑی کا چالان ہوا ہے اور مجھے آج اس کا پتہ چلا۔”

گجرات میں سیف سٹی کیمروں کی کارکردگی: ایک ماہ میں 90 لاکھ روپے کے چالان

ای چالان کے دوسرے دن، صرف 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 301 شہری بھی خلاف ورزی پر نشانے پر آئے۔ یہ نظام شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی بڑھانے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter