کراچی میں آج سے نصف صدی بعد ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں تجرباتی طور پر پانچ بسیں شاہراہ فیصل سے ملیر کینٹ تک چلائی جائیں گی، جبکہ کل سے عوام بھی ان میں سفر کر سکیں گے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے افتتاح کے موقع پر بتایا کہ ڈبل ڈیکر بسوں کا کرایہ پیپلز بس سروس کے برابر ہوگا، جس میں حکومت بھی مسافروں کے کرائے کا ایک حصہ ادا کرے گی۔
وزیر نے کہا کہ اگر ابتدائی تجربہ کامیاب رہا تو 2026 تک ڈبل ڈیکر بسیں پورے کراچی میں چلائی جائیں گی اور شہر کی سڑکوں کے لیے 9 ارب روپے سے زائد کے بڑے پراجیکٹ کے تحت بہتری لائی جائے گی۔
کراچی میں عوامی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، کل سے ڈبل ڈیکر بس سروس شروع
مزید برآں، ای وی بسیں اور پنک اسکوٹیز کے نئے روٹس بھی جلد شروع کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے، خاص طور پر خواتین لائسنس ہولڈرز کے لیے پنک اسکوٹی بھی دستیاب ہوگی۔
