کراچی: Karachi میں موچکو کے علاقے سے ایرانی کرنسی کی بڑی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، جہاں مجموعی طور پر 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق اس کارروائی میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں Counter Terrorism Department Balochistan کا ایک اہلکار بھی شامل ہے، جس پر مبینہ طور پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار کانسٹیبل تاج محمد کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے۔ اس کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں، جنہیں بعد ازاں مزید تحقیقات کے لیے Federal Investigation Agency کے حوالے کر دیا گیا۔
ایئرپورٹ پر 2 کروڑ روپے سے زائد کی کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم مبینہ طور پر کوئٹہ ایئرپورٹ روڈ کے قریب ایک شخص سے ایرانی کرنسی وصول کرتا اور اسے کراچی لا کر سہراب گوٹھ میں ایک اور فرد کے حوالے کرتا تھا۔ ذرائع کے مطابق اسے ہر بار اس غیر قانونی سرگرمی کے بدلے دو لاکھ روپے دیے جاتے تھے۔
پولیس اور تحقیقاتی ادارے اس نیٹ ورک کی مزید کڑیاں جوڑنے میں مصروف ہیں، جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
