کراچی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمے کی درخواست مسترد کر دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن عدالت نے امریکی صدر پر مقدمے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دی۔

کراچی کی سیشن عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے درخواست کو ابتدائی سماعت پر ہی ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا۔

latest urdu news

عدالت کے جج نے فیصلے میں کہا کہ ویانا کنونشن 1961 کے تحت کسی ریاست کے سربراہ کو قانونی استثنیٰ حاصل ہے، لہٰذا اس بنیاد پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پاکستان میں مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا، عدالت میں سرکاری وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اور سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ امریکی صدر کی کارروائی ایران میں ہوئی اور مقدمہ پاکستان میں دائر کیا جا رہا ہے۔
سرکاری وکیل نے مزید کہا کہ اس قسم کی درخواستیں صرف ملک میں غیر ضروری قانونی بوجھ اور مشکلات میں اضافہ کرتی ہیں۔ دوسری جانب درخواست گزار جمشید علی خواجہ کے وکیل جعفر عباس جعفری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدامات سے متاثر ہوئے، اور وہ صرف مقدمہ درج کرانا چاہتے ہیں، گرفتاری کی استدعا نہیں کی گئی۔

مقدمہ دائر کرنے کی متعلقہ دفعات بھی فراہم کی جا چکی ہیں۔ تاہم عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے اور اسے مسترد کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ مقدمہ مبینہ طور پر ایران پر امریکی حملے اور اس کے اثرات کی بنیاد پر دائر کیا گیا تھا، جس پر پاکستان میں قانونی کارروائی کی کوشش کی جا رہی تھی۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter