کراچی: بچوں سے زیادتی کے ملزم نے عدالت میں جرم قبول کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد میں بچوں سے زیادتی کے کیس کے مرکزی ملزم شبیر احمد تنولی نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا، جہاں اس کا 6 مختلف مقدمات میں اعترافی بیان ریکارڈ کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو اس کا بیان پڑھ کر سنایا، جس کے بعد اس نے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

latest urdu news

ملزم شبیر تنولی کو 11 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ ایبٹ آباد کا رہائشی ہے اور کراچی کے علاقے قیوم آباد میں شربت کا ٹھیلا لگاتا تھا۔ متاثرہ بچوں اور بچیوں نے عدالت میں ملزم کی شناخت کی اور بتایا کہ اسی شخص نے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا ملزم، مزید اہم انکشافات

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter