کراچی: 24 ستمبر کو ضمنی انتخابات کے باعث چھٹی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر قائد میں بدھ 24 ستمبر کو ضمنی بلدیاتی انتخابات کے باعث چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ چھٹی کراچی کے ضلع غربی، شرقی اور کیماڑی کے ان علاقوں کے لیے ہے جہاں 24 ستمبر کو بلدیاتی ضمنی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

latest urdu news

صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق، سندھ کے 14 اضلاع کی 28 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔ ان میں 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل/وارڈ ممبران کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان انتخابات کے لیے 2 لاکھ 43 ہزار 187 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کے لیے 167 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 127 انتہائی حساس، 34 حساس اور صرف 6 نارمل قرار دیے گئے ہیں۔

انتخابی عمل کی شفاف نگرانی کے لیے 14 ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، 21 ریٹرننگ افسران، 21 اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کے ساتھ مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter