آپریشن بنیان المرصوص:کامران اکمل کا پاک فوج کا مؤثر جوا ب دینے پر خراج تحسین

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے انسٹاگرام پر میزائل فتح ون کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کا آغاز ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ سے کیا، کیپشن میں لکھا کہ آپریشن بنیان المرصوص کے موقع پر پوری قوم کو اپنی دلیر افواج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد۔

کامران اکمل نے مزید دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہماری افواج کو مزید قوت، حفاظت اور کامیابی عطا فرمائے۔ انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ اپنی فوج کی حفاظت اور کامیابی کے لیے دعا ضرور کریں۔

ادھر کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ جنگ شروع نہیں کی، لیکن اختتام ہم ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ 10 مئی کی صبح پاکستان نے بھارت میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے ادھم پور، پٹھان کوٹ کے فضائی اڈوں، براہموس میزائل کے ذخیرے اور بریگیڈ ہیڈکوارٹر جی ٹاپ کو نشانہ بنایا تھا۔

علاوہ ازیں سائبر حملوں کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ نظام کو معطل کیا گیا اور متعدد بھارتی ویب سائٹس بھی ہیک کر لی گئیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter