کابل کو پاکستان میں امن کی ضمانت دینی ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کابل کی طالبان حکومت دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کرے اور پاکستان میں امن کی ضمانت دے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے واضح کیا کہ ٹی ٹی پی یا بی ایل اے کسی بھی صورت میں پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی قسم کی دراندازی مکمل طور پر بند ہونی چاہیے اور پاکستان اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ثالث ہمارے مفادات کا مکمل تحفظ کریں گے اور دہشت گردی کی روک تھام کے بغیر دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔

پاک افغان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے پر زیادہ امیدیں وابستہ نہیں، خواجہ آصف

انہوں نے خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آہستہ آہستہ تنہائی کا شکار ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی کے لوگ اپنے سیاسی مفادات کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ملک نیازی قانون کے تحت نہیں چل سکتا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سابق فاٹا کے لوگ سمجھ چکے ہیں کہ وفاقی حکومت مخلص ہے اور ضرورت پڑنے پر طاقت کا بھرپور استعمال بھی کیا جائے گا تاکہ اس مٹی کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter