گاڑی کے چالان پر جنید صفدر نے خاموشی توڑ دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم پر جنید صفدر کا ردعمل، انسٹاگرام پر پنجاب پولیس کی تعریف کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بعد ان کے بیٹے جنید صفدر نے بھی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی اسٹوری میں جنید صفدر نے پنجاب پولیس کے ان افسران کی تعریف کی جنہوں نے ان کی سیکیورٹی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روکا تھا۔

latest urdu news

انہوں نے اپنے ردعمل میں لکھا: "میں ان لڑکوں کی پیشہ ورانہ مہارت سے پوری طرح متاثر ہوا ہوں۔ چاہے آپ ڈیوٹی پر ہوں یا آف ڈیوٹی، اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔”

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی سیکیورٹی ٹیم کا چالان کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تعریف کی تھی اور انہیں شاباش دی تھی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنید صفدر کے ہمراہ سیکیورٹی گاڑی نے مبینہ طور پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کا چالان کر دیا۔

سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم پر جنید صفدر کا ردعمل، انسٹاگرام پر پنجاب پولیس کی تعریف کر دی۔

جنید صفدر کے اس مثبت ردعمل کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی کا یہ مظاہرہ قابلِ تحسین ہے اور عوام میں پولیس پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جنید صفدر کی گاڑی کو لاہور میں چالان، مریم نواز کی وارڈن کو شاباش

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پنجاب میں حکومتی شخصیات نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس کی کارروائی کو سراہا ہو۔ مریم نواز کے حالیہ اقدامات بھی اسی بیانیے کو تقویت دیتے ہیں کہ پنجاب میں قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے وہ حکمران خاندان کا فرد ہی کیوں نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter