جمعیت علماء اسلام پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، جمعیت علماء اسلام (ف) پنجاب کے امیر، معروف دینی و سیاسی رہنما حضرت مولانا سید محمود میاں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، *انا للہ وانا الیہ راجعون*

جے یو آئی پنجاب کے میڈیا سیل کے مطابق مولانا سید محمود میاں کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات 3 جولائی کو صبح 10 بجے جامعہ مدنیہ جدید، رائیونڈ روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی، ان کے انتقال پر دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

مولانا سید محمود میاں نہ صرف اپنے دینی اثر و رسوخ کے باعث معروف تھے بلکہ ان کا خانوادہ بھی برصغیر کی دینی سیاست اور علمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتا ہے، ان کے والد محترم، مولانا سید حامد میاں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر رہ چکے ہیں، جب کہ ان کے دادا، مولانا سید محمد میاں جمعیت علماء ہند کے مرکزی ناظم تھے،مولانا سید محمود میاں کے دادا، مدرسہ شاہی مراد آباد انڈیا میں مولانا مفتی محمودؒ کے استاد بھی رہے ہیں۔

ان کے انتقال سے جمعیت علماء اسلام سمیت برصغیر کی دینی و سیاسی روایت کا ایک معتبر باب بند ہو گیا ہے، جسے مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

یاد رہے کہ مولانا سید محمود میاں کا خانوادہ ایک عرصے سے دینی قیادت، تدریس اور جدوجہد کا استعارہ رہا ہے، اور ان کے انتقال پر ملک بھر میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter