جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس: اسد قیصر سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت غیر حاضر ملزمان کے خلاف ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ حکم انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جاری کیا۔

latest urdu news

جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران سابق سپیکر اسد قیصر سمیت دیگر غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ جاری کیے۔ عدالت نے اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی، شبلی فراز اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لی ہیں۔

مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت کو 6 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter