جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے 254 رہنماوں اور کارکنوں پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔

یہ مقدمہ کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کی زیر صدارت سنا گیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں شامل تمام 254 ملزمان پر فردِ جرم عائد کی۔

latest urdu news

فردِ جرم عائد کیے گئے افراد میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید شامل ہیں، جنہوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا ہے۔

مقدمے میں 2 ملزمان وفات پا چکے ہیں جبکہ 10 کو پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا ہے تاکہ مقدمے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

یاد رہے کہ 9 مئی 2023 کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس لاہور سمیت ملک بھر میں اہم عسکری اور سرکاری تنصیبات پر حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ جناح ہاؤس حملہ ان میں سب سے نمایاں اور سنگین مقدمہ تصور کیا جاتا ہے۔

یاد رہے کی سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بتایا کہ جناح ہاؤس حملے میں غفلت پر 3 اعلیٰ فوجی افسران کو بغیر پنشن و مراعات ریٹائر کیا گیا، جبکہ 14 دیگر افسران کی ترقی روک دی گئی ہے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter