جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح اسپتال لاہور سے 1 کروڑ 21 لاکھ روپے کا طبی سامان غائب، بدعنوانی کے الزامات پر ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔

لاہور: جناح اسپتال لاہور میں بدعنوانی کا سنگین واقعہ سامنے آ گیا ہے، جہاں سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا قیمتی طبی سامان غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس واقعے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ جمع کرائی ہے، جس میں ڈاکٹر شبیر حسین پر بدعنوانی کے واضح شواہد سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال سے جو سامان غائب ہوا، اس میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی، وہیل چیئرز اور دیگر قیمتی فرنیچر شامل ہیں۔

شوکاز نوٹس کے متن کے مطابق، غائب شدہ اشیاء کی مجموعی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد ہے، اور یہ سامان "جان بوجھ کر” غائب کیا گیا۔ محکمہ صحت نے ڈاکٹر شبیر کو وضاحت کے لیے مخصوص وقت دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مقررہ وقت میں تسلی بخش جواب نہ دینے کی صورت میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ جناح اسپتال لاہور، صوبے کے بڑے تدریسی اسپتالوں میں سے ایک ہے، اور اس نوعیت کی بدعنوانی نہ صرف سرکاری وسائل کے ضیاع بلکہ مریضوں کو ملنے والی سہولیات پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter