جاپان : آبادی میں ریکارڈ کمی، شرح پیدائش شدید بحران میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان میں شرح پیدائش میں مسلسل کمی ایک سنگین قومی مسئلے کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس پر ماہرین نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رجحان ملک کی معیشت اور سماجی ڈھانچے پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔

latest urdu news

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق، صرف سال 2024 میں جاپان کی آبادی میں 9 لاکھ 10 ہزار سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو ملکی تاریخ کی سب سے بڑی گراوٹ ہے،وزارت داخلہ کے مطابق، موجودہ صورتحال میں جاپان کی تقریباً 30 فیصد آبادی 65 برس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے، جو نہ صرف قومی سلامتی بلکہ معاشی ترقی کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پالیسی ساز اس بحران کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں، جن میں کام اور خاندانی زندگی کے درمیان توازن پیدا کرنا، بچوں کی دیکھ بھال کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا اور رہائش کے مسائل حل کرنا شامل ہیں، ماہرین کے مطابق، اگر جاپان جنوبی کوریا جیسے مؤثر اقدامات اپنائے تو اس بحران پر کسی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جاپان میں کم شرح پیدائش کا رجحان کئی دہائیوں سے جاری ہے، تاہم حالیہ برسوں میں اس میں تیزی آئی ہے، جس کے باعث افرادی قوت میں کمی اور پینشن کے بوجھ میں اضافہ مستقبل کے لیے سنگین خدشات پیدا کر رہا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter