بانی پی ٹی آئی کے نام پر ووٹ ملے، پارٹی کیخلاف سودے بازی نہیں کروں گا، جمشید دستی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمشید دستی نے نااہلی پر اپیل کا عندیہ دے دیا، پارٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے: "کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہو گی”

اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی سے مشاورت کے بعد اپیل دائر کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے، تاہم یہ بات واضح ہے کہ وہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف کسی قسم کی مفاہمت یا سودے بازی نہیں کریں گے۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ عوام نے انہیں پی ٹی آئی کے بانی کی محبت میں ووٹ دیا، اور وہ اپنی سیاسی وابستگی پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے کیا فیصلہ آ سکتا ہے، لہٰذا نااہلی ان کے لیے حیرت کا باعث نہیں بنی۔

رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نااہل قرار

دستی نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو وہ ریلیف بھی دے دیا جو اس نے مانگا تک نہیں تھا۔ ان کے مطابق کمیشن کو نااہلی کے لیے کوئی ٹھوس جواز نہیں ملا، اسی لیے فیصلہ دو ماہ تک محفوظ رکھا گیا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز جمشید دستی کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد جمشید دستی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی قانونی اور سیاسی جنگ بھرپور طریقے سے جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter