14
ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی کی تباہ کاریوں کے باعث موٹروے ایم 5 اٹھارویں روز بھی بند ہے جبکہ متعدد دیہات اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
نوراجہ بھٹہ کے حفاظتی بند کی تکمیل کے بعد سیلابی پانی کی سطح میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے، تاہم گج، نوراجہ بھٹہ، چک 87 ایم، بستی لانگ، بہادر پور، پیر اولیاء اور دیگر کئی علاقے زیر آب ہیں۔
سیلاب سے نہ صرف رہائشی مکانات شدید متاثر ہوئے بلکہ سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ڈرون کے ذریعے حاصل کیے گئے مناظر میں گیلانی روڈ اور موٹروے ایم 5 پر پڑے شگاف واضح دکھائی دے رہے ہیں۔
جلال پور پیر والا: سیلابی صورتحال سنگین، موٹروے ایم 5 بند
شہر کے مشرقی حصوں میں سیلابی پانی کی نکاسی شگاف کے راستے تیزی سے جاری ہے، تاہم مکمل بحالی کے لیے مزید وقت درکار ہے۔