جیل مینول میں یہ درج نہیں کہ قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق ہو: وزیر قانون

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جیل مینول میں یہ کہیں درج نہیں کہ کسی قیدی کا علاج اس کی منشا کے مطابق کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیدیوں کے علاج کا طریقہ کار ضابطہ کار کے مطابق طے ہوتا ہے۔

latest urdu news

وزیر قانون نے بتایا کہ عمران خان کو گزشتہ روز طے شدہ شیڈول اور ان کی رضامندی سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا۔ ان کے مطابق اسپتال منتقلی کے لیے رات کے وقت کا انتخاب سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جاتا ہے تاکہ ٹریفک کا دباؤ کم ہو اور کسی قسم کی بدنظمی پیدا نہ ہو۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق الشفا آئی اسپتال کے ڈاکٹر ندیم اور پمز کے پروفیسر عارف نے بھی عمران خان کا معائنہ کیا۔ ڈاکٹروں کی مشاورت کے بعد انہیں دوسری خوراک بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی معائنہ کیا اور کسی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ: آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ٹرائل کا فورم فوجی عدالتیں ہی ہیں

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے سے دیا جا رہا ہے اور حکومت ان کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت سزا یافتہ ہیں اور انہیں رہا کرنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے۔ یہ ممکن نہیں کہ کسی کا سابق وزیراعظم ہونا اس کے مقدمات کو دیگر کیسز پر فوقیت دے دے۔ وزیر قانون نے اس بات پر زور دیا کہ تمام معاملات قانون اور ضابطے کے مطابق نمٹائے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter