جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبروں پر ریلوے کی وضاحت: تمام مسافر محفوظ، ٹرین منزل کی جانب رواں دواں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستان ریلوے نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبروں کو غلط فہمی قرار دیتے ہوئے وضاحت جاری کی ہے کہ مسافر ٹرین پر براہِ راست کوئی حملہ نہیں ہوا، تمام مسافر مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ٹرین بحفاظت اپنی منزل کی جانب روانہ ہو چکی ہے۔

ریلوے کے ترجمان کے مطابق جعفر ایکسپریس کی روانگی سے قبل معمول کی حفاظتی نگرانی کے تحت ایک پائلٹ انجن صبح 10 بجے روانہ کیا گیا تھا، جس کا مقصد ریلوے ٹریک کی کلیئرنس یقینی بنانا تھا۔ اس نگرانی کے دوران پائلٹ انجن کو دوزان کے قریب فائرنگ کا سامنا ہوا، جس میں تین گولیاں چلائی گئیں، تاہم انجن کا عملہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

latest urdu news

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی حکام نے فوری طور پر جعفر ایکسپریس کو محفوظ مقام پر روک لیا اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ٹرین کو دوبارہ منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ جعفر ایکسپریس پر کوئی براہِ راست حملہ نہیں ہوا اور نہ ہی کسی مسافر کو کوئی نقصان پہنچا ہے۔

جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ، ٹرین دوزان اسٹیشن پر روک دی گئی

ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سیکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں، ریلوے مکمل طور پر چوکس اور فعال ہے، اور ٹرین آپریشن محفوظ طریقے سے جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter