اسرائیل نے قطر پر امریکا کی اجازت سے حملہ کیا، اب خاموشی کا وقت نہیں: خواجہ آصف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے کو امریکا کی مرضی سے کیا گیا اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں ہر قدم امریکی مرضی سے اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اب اپنی غلط فہمیوں سے نکل آئیں۔

latest urdu news

انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ "یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسرائیل امریکا کا نہیں، بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے۔” ان کے بقول قطر پر حملہ بھی اسی امریکی سرپرستی میں کیا گیا، اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

خواجہ آصف نے خبردار کیا کہ قطر پر دوبارہ حملہ ہو سکتا ہے اور جو احکامات تل ابیب سے جاری ہوں گے، ان پر عمل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مسلم دنیا نے اب بھی کچھ نہ کیا تو ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی چلی جائے گی۔

اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، قطر ہمارا اتحادی ہے: صدر ٹرمپ

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو سب سے بڑا خطرہ اس وقت مغرب کے اندر سے اٹھنے والے ردعمل سے ہے۔ یہ تنقید اور مزاحمت اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے ایک بڑا چیلنج بنتی جا رہی ہے۔

وزیر دفاع نے تمام مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہوں اور حالات کی سنگینی کو سمجھیں۔ ان کے مطابق جذبات کے بجائے حکمت سے فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ خطے میں مزید عدم استحکام پیدا نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter