اسلام آباد اور وانا حملے افغانستان سے آئے دہشتگردوں نے کیے، مقامی ملوث نہیں: وزیر داخلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور وانا میں ہونے والے حملے افغانستان سے آئے دہشتگردوں نے کیے، اور ہمارے مقامی لوگ ان دھماکوں میں ملوث نہیں ہیں۔

وانا میں قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ دہشتگردوں سے کسی قسم کی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل وانا کی کیڈٹ کالج کو بہتر بنائیں گے۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ کیڈٹ کالج پر حملہ کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کسی بھی انسانی قدر و قیمت سے تعلق نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں سرحد پار سے دہشتگردی ہو رہی ہے اور اسلام آباد و وانا میں ہونے والے حملوں میں افغانستان سے آنے والے عناصر ملوث تھے۔

افغان طالبان کی اسلام آباد اور وانا حملوں کی شدید مذمت

قبائلی عمائدین نے اس موقع پر کہا کہ وہ کسی بھی قسم کی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتے اور ٹی ٹی پی کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وانا کے شہری کسی بھی دہشتگرد کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اور حکومت ہمارے بچوں کو اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter