اسلام آباد: توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت منسوخ، نئی تاریخ بعد میں دی جائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو کی آج (1 ستمبر 2025) ہونے والی سماعت منسوخ کر دی ہے۔

کیس کی سماعت جج شاہ رخ ارجمند کے روبرو ہونا تھی، تاہم عدالتی عملے نے باضابطہ طور پر پی ٹی آئی کے وکلاء کو مطلع کر دیا ہے کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ عدالت کی جانب سے سماعت کی نئی تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

latest urdu news

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو کی گزشتہ سماعت 26 اگست کو اڈیالہ جیل میں منعقد ہوئی تھی، جب کہ 27 اور 30 اگست کو طے شدہ تاریخوں پر بھی کیس بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل ہو گی

توشہ خانہ کیس ان مقدمات میں شامل ہے جن میں سابق وزیرِاعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ پر سرکاری تحائف کی خرید و فروخت سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter