اسلام آباد خودکش دھماکہ: حملہ آور کے دو بھائی، بہنوئی اور ایک خاتون گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپے کے دوران اس کے دو بھائی، بہنوئی اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

latest urdu news

جائے وقوعہ سے خودکش بمبار کا شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے، جس کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ شناختی کارڈ پر مستقل پتہ عباس کالونی، شیروجنگی چارسدہ روڈ پشاور درج ہے جبکہ موجودہ پتہ گنج محلہ قاضیان پشاور بتایا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملہ آور نے پانچ ماہ افغانستان میں قیام کے دوران اسلحہ استعمال اور خودکش حملے کی تربیت حاصل کی۔ اس کے بعد وہ پاکستان واپس آیا اور دہشت گردی کے واقعے میں ملوث ہوا۔

پولیس نے پشاور اور نوشہرہ میں حملہ آور کے ممکنہ نیٹ ورک اور سہولت کاروں کی نشاندہی کے لیے چھاپوں کا آغاز کر دیا ہے۔ تفتیش کے دوران اس کے رابطے، سہولت کار اور دیگر ممکنہ ملزمان کی جانچ جاری ہے۔

اسلام آباد: امام بارگاہ میں دہشت گرد حملے کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید اہم شواہد بھی سامنے آ سکتے ہیں، جو اسلام آباد کے اس دہشت گردانہ حملے کے پس منظر کو واضح کرنے میں مدد کریں گے۔ حکام اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ مکمل تفتیش کے بعد حملے کے محرکات اور سہولت کاروں کے کردار کی جامع رپورٹ مرتب کی جائے گی تاکہ دہشت گردی کے خطرے کو مؤثر انداز میں کم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter