اسلام آباد: احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر ریڈ زون مکمل طور پر سیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں جاری احتجاجی مظاہروں کے تناظر میں ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام راستوں پر کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں پیدا کی گئی ہیں، جبکہ ریجنرکے دستے داخلی راستوں پر گشت کر رہے ہیں۔

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور شہریوں کے شناختی کارڈز اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ریڈ زون میں موجود ہیں تاکہ صورتحال پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا جا سکے۔

کراچی: امریکی قونصلیٹ پر مظاہرین کے احتجاج میں 9 افراد جاں بحق

یہ اقدام احتجاجی مظاہروں کے دوران کسی بھی ممکنہ غیر قانونی سرگرمی کو روکنے اور سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter