اسلام آباد پولیس نے میڈیا کو اپوزیشن کا دھرنا کور کرنے سے روک دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کا خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا جاری ہے، تاہم پولیس کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

latest urdu news

پولیس نے صحافیوں کو خیبر پختونخوا ہاؤس کی جانب جانے سے روک دیا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے انٹرویوز کرنے کی اجازت بھی نہیں دی۔

ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق کے مطابق کسی بھی صحافی کو انٹرویو کی اجازت نہیں ہوگی، اور اگر کسی نے کوشش کی تو کیمرا ضبط کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کسی صحافی کو نہیں روکا گیا تھا، تاہم آج اعلیٰ حکام کی ہدایات کے تحت میڈیا کو اندر جانے اور انٹرویو کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

اسلام آباد جیل مکمل ہونے پر بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کا واضح اعلان

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے جس میں اپوزیشن کی دیگر قیادت بھی شریک ہے۔ صورتحال کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پارلیمنٹ و اطراف کے علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter