پاکستان نے بھارت پر جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، پاکستان کا بھارت کو سخت پیغام، حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا عندیہ دیدیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ الزامات اور ممکنہ جارحیت کے خطرے کے پیش نظر ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع میں روایتی اور جوہری طاقت استعمال کرنے کا حق رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی، جسے اسلام آباد کی جانب سے ٹھوس شواہد کے ساتھ مسترد کیا جا چکا ہے،ان الزامات نے بھارت کی ساکھ کو عالمی سطح پر مزید نقصان پہنچایا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب محمد خالد جمالی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قابلِ اعتماد انٹیلی جنس اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پانی کے مسئلے یا کسی اور بہانے پر اگر بھارت نے حملہ کیا تو پاکستان اس کا جواب مکمل طاقت سے دے گا۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں، جو محض جنگی ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے عالمی برادری، خصوصاً چین اور روس سے مطالبہ کیا کہ وہ پہلگام واقعے کی آزاد اور غیر جانبدار تحقیقات میں کردار ادا کریں تاکہ حقائق دنیا کے سامنے آ سکیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter