پاکستان کا اقوام کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

اسلام آباد، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اسلام آباد،پاکستان نے موجودہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کا باضابطہ فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

پاکستان اجلاس میں موجودہ کشیدہ صورتحال پر اقوام متحدہ کو تفصیلی بریفنگ دے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بھارت کے حالیہ اشتعال انگیز اقدامات، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کی کوشش، اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔

اس کے ساتھ جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کو لاحق خطرات پر بھی عالمی برادری کو آگاہ کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے یہ سفارتی قدم دنیا کے سامنے سچائی واضح کرنے اور علاقائی امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کا حصہ ہے۔

دوسری جانب وزارت تجارت نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری حدود سے نہیں گزر سکیں گی۔

وزرات تجارات کے اس سخت فیصلے کو باقاعدہ طور پر نافذ کرنے کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایک ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔

حکام کا بتانا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی اور عوامی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter