7
کچہری میں دو روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد آج فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
وکلا اور سائلین کی بڑی تعداد کچہری پہنچ گئی ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے ہیں۔ وکلاء کے کلرکس کو آفیشل کارڈ دکھانے پر اور سائلین کو تلاشی اور تفصیلات درج کروانے کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
دوسری جانب، بار کی جانب سے آج اور کل عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ اور ہڑتال جاری رہے گی۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد کے جی الیون سیکٹر میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 38 زخمی ہوئے تھے، اور جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آور کا سر بھی ملا تھا۔
