اسلام آباد: سیلابی ریلے میں باپ بیٹی کے لاپتہ ہونے پر ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہاؤسنگ سوسائٹی میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جب کرنل (ر) اسحاق اور ان کی بیٹی ایک تیز بہاؤ والے نالے کو عبور کرنے کی کوشش میں گاڑی سمیت پانی میں بہہ گئے۔

latest urdu news

عینی شاہدین کے مطابق، متاثرہ افراد برساتی نالے کے قریب سے گاڑی گزارنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اچانک پانی کا بہاؤ شدید ہو گیا اور گاڑی قابو سے باہر ہو کر پانی میں بہہ گئی۔

رات بھر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کو نالہ لئی اور دریائے سواں میں طغیانی کے باعث عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ تاہم، صبح ہوتے ہی ریسکیو ٹیموں نے دوبارہ تلاش کا کام شروع کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں جدید آلات، کشتیوں اور غوطہ خوروں کی مدد سے راولپنڈی کی حدود میں دریائے سواں کے مقام پر کارروائی کر رہی ہیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں گاڑی کو پانی میں بہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں مسلسل بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو چکے ہیں۔

انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری طور پر برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter