وفاقی بجٹ پیشی کے موقع پر اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون میں سخت نگرانی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بجٹ برائے مالی سال 2025-26 آج شام پانچ بجے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مہنگائی، تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے پیشِ نظر مختلف حلقوں نے پرامن احتجاج کی کال دی ہے، جس کے باعث اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

پارلیمنٹ ہاؤس، پاک سیکرٹریٹ اور دیگر اہم سرکاری عمارتوں کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ سیکیورٹی اہلکار پاک سیکرٹریٹ کے گیٹس پر بھی موجود ہیں، جبکہ ایس ایس پی سیکیورٹی اور ایس پی سٹی ذاتی طور پر سیکیورٹی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ نے کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ مظاہرین کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکا جائے اور امن و امان کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر ریڈ زون کا رخ نہ کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ممکنہ ٹریفک جام اور رکاوٹوں کے پیش نظر خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا ہے۔

بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر بھی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، اور وزرا، میڈیا نمائندوں اور دیگر متعلقہ افراد کے لیے خصوصی اجازت نامے لازمی قرار دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter