اسلام آباد دھماکا: تمام جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل، میتیں ورثا کے حوالے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی الیون کچہری میں ہونے والے خودکش دھماکے میں جاں بحق تمام افراد کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پمز اسپتال انتظامیہ کے مطابق، تمام میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں، جن میں وکیل زبیر اسلم گھمن کی میت بھی شامل ہے۔

latest urdu news

اسپتال حکام نے بتایا کہ تمام شہدا کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ 13 زخمی اس وقت مختلف وارڈز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کے روز اسلام آباد کی جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کے پیشِ نظر اسلام آباد کے ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اس کے اطراف میں ہائی الرٹ جاری ہے۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالت کے مرکزی دروازے پر پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ہائیکورٹ کے دوسرے گیٹ پر بھی پولیس کی گاڑی تعینات کی جائے۔

اسلام آباد: جی الیون کچہری کے نزدیک خودکش دھماکا، 12 افراد شہید، متعدد زخمی

انتظامیہ کے مطابق، ہائیکورٹ کے باہر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو رکنے یا ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ادھر امریکا، چین، ترکیہ، برطانیہ، یورپی یونین اور قطر سمیت کئی ممالک نے اسلام آباد دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔

وفاقی حکومت کے مطابق، اسلام آباد اور وانا حملوں سے متعلق ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں، جو جلد بین الاقوامی فورمز پر پیش کیے جائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter