اسلام آباد میں باجوں کی فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں باجوں کی خرید و فروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ شہریوں کے سکون اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے، خصوصاً یوم آزادی کے قریب بڑھتی ہوئی ہلڑ بازی کے تناظر میں۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق شہر بھر کے تمام اسٹالز سے باجے فوری طور پر ضبط کیے جائیں گے، اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر فیلڈ میں جا کر کارروائیاں کریں۔

ڈی سی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ جن علاقوں سے باجے برآمد ہوں گے، وہاں کے متعلقہ افسران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ یوم آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جائیں تاکہ قانون پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter