اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کا حکم، 30 ستمبر تک سیکٹرز کلیئر کرنے کی ہدایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خاتمے اور غیر قانونی مکینوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا، ٹی چوک فلائی اوور اور شاہین چوک انڈر پاس کا سنگ بنیاد بھی ستمبر میں رکھا جائے گا۔

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس حوالے سے کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

latest urdu news

اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 30 ستمبر تک تمام غیر قانونی مکینوں کے خلاف آپریشن مکمل کر کے متعلقہ سیکٹرز کو کلیئر کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے مزید ہدایت دی کہ تجاوزات بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو۔

اجلاس میں ڈپلومیٹک انکلیو اپگریڈیشن پراجیکٹ کے فیز ون پر فوری کام شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسی طرح فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے ٹی چوک پر فلائی اوور اور شاہین چوک پر انڈر پاس کا سنگ بنیاد ستمبر کے آغاز میں رکھا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبے شہریوں کی سہولت کے لیے ہیں، ان منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter