اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی 3 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین ایسے افراد کو گرفتار کر لیا جو خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔

latest urdu news

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد نے دعویٰ کیا کہ وہ وزارتِ تجارت کے ملازم ہیں اور وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے سفر کے لیے جعلی این او سی تیار کیے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ وزارتِ تجارت کے کچھ اہلکاروں نے بھی ان افراد کی سہولت کاری کی، جن کے کردار کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter