ڈھاکہ میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان بنگلادیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
ڈھاکہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان بنگلادیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے دیے گئے عشائیہ سے خطاب میں اسحاق ڈار نے بنگلادیش حکومت کے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کئی برسوں بعد بنگلادیش کا دورہ ان کے لیے نہایت خوشی کا باعث ہے۔
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تاریخی، مذہبی اور برادرانہ رشتے موجود ہیں، دونوں ممالک کی عوام مشترکہ سماجی اقدار اور روایات کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام خطے میں امن و خوشحالی چاہتے ہیں اور وقت کا تقاضا ہے کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کیا جائے۔
اسحاق ڈار بنگلادیش کے دورے پر روانہ، 13 برس بعد پاکستانی وزیر خارجہ کی بنگلا دیش آمد
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان بنگلادیش میں تمام شراکت داروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہاں ہے تاکہ ترقی اور استحکام کو مشترکہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔
نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ حالیہ ایک برس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ تعلقات مزید پروان چڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر سارک کانفرنس میں بنگلادیش کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ خطے میں تعاون اور ترقی کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کا کردار انتہائی اہم ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں ماضی کے اتار چڑھاؤ کے باوجود گزشتہ کچھ برسوں میں رابطوں اور سفارتی سطح پر سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔