پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دینا انحراف، مگر ضمیر کے مطابق ووٹ شمار ہوگا: اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر کوئی رکن پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دیتا ہے تو یہ انحراف کے زمرے میں آتا ہے، تاہم اگر ووٹ ضمیر کے مطابق دیا جائے تو وہ شمار کیا جائے گا۔

latest urdu news

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین سے متعلق آئینی کلاز بالکل واضح ہے۔ انہوں نے کہا، ’’رکن اسمبلی کو معلوم ہوتا ہے کہ انحراف کی قیمت کیا ہوگی، سیف اللہ ابڑو کو بھی یہ بات پتا تھی لیکن انہوں نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیا۔‘‘

نائب وزیراعظم نے مزید وضاحت کی کہ جب تک کوئی رکن تحریری استعفیٰ نہیں دیتا، اس کا استعفیٰ مؤثر نہیں ہوتا۔ ان کے بقول، ’’جب تک الیکشن کمیشن کسی رکن کو ڈی نوٹیفائی نہیں کرتا، اس کی رکنیت برقرار رہتی ہے، اس لیے سیف اللہ ابڑو ابھی بھی ایوان کے رکن ہیں۔‘‘

پی ٹی آئی کے احتجاج پر ردِعمل دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’یہ وہ لوگ ہیں جو سیاست بھی ویڈیو بنا کر کرتے ہیں، اور پھر وہ ویڈیوز سیدھی اڈیالہ جیل پہنچ جاتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter