کشمیر کا حل ناگزیر، سفارتی حمایت جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت تک چین سے نہیں بیٹھے گا، بھارت کو اپنے غیر قانونی اقدامات واپس لینا ہوں گے۔

اسلام آباد: یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک اپنی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلانے کے لیے ہر عالمی فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا۔

latest urdu news

اسلام آباد میں یومِ استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو کشمیریوں پر جو ظلم مسلط کیا، وہ عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے تمام غیر قانونی اقدامات فوری طور پر واپس لینے چاہئیں، کیونکہ جب تک بھارت اپنے اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر کشمیریوں کے لیے زمین خریدنے کے دروازے کھول دیے، دہلی سے سری نگر پر حکمرانی کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ کشمیری عوام کو ان کی زمینوں اور شناخت سے محروم کیا جا رہا ہے۔

کشمیریوں کی دعائیں قبول ہونے کا وقت قریب ہے، عظمیٰ بخاری کا یومِ استحصال کشمیر پر خطاب

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیری قیادت کو جیلوں میں قید کر رکھا ہے، اور کشمیریوں کو جبر کے ماحول میں رہنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، ان کی جائیدادیں ضبط کی جا رہی ہیں، اور انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں دشمن کی ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ کشمیر پر پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں اور ہم اقوامِ متحدہ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کشمیر بلکہ فلسطین کے مسئلے پر بھی مؤثر آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

پلوامہ حملے کے تناظر میں اسحاق ڈار نے پہلگام واقعے کو بھی بھارت کی چال قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ واقعہ دراصل ایک "فراڈ” تھا، جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا تھا، لیکن بھارت اپنی سازشوں میں ناکام رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter