نائب وزیراعظم اسحاق ڈار2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانگ کانگ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار دو روزہ سرکاری دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے جہاں وہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن (IOMED) کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کے استقبال کے لیے ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے انصاف، چین میں پاکستانی سفیر اور ہانگ کانگ میں تعینات قونصل جنرل موجود تھے۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس دورے کے دوران اسحاق ڈار کی اہم اجلاسوں اور سائیڈ لائن ملاقاتوں کا بھی شیڈول ترتیب دیا گیا ہے جن میں دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، اور عالمی ثالثی کے نظام میں پاکستان کے کردار پر بات چیت متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یو این پیس مشنز میں فوجی تعاون فراہم کرنے والے صف اول کے ممالک میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی دستے دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے قیام کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، جو عالمی برادری کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی امن و استحکام کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا رہے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ کے مختلف امن مشنز میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اس کے فوجی دستے دنیا بھر میں قیام امن کی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter